گورنرفیصل کریم کنڈی کےبیان پربیرسٹر سیف کاردعمل آگیا

گورنرفیصل کریم کنڈی کےبیان پربیرسٹر سیف کاردعمل آگیا
کیپشن: Governor Faisal Karim Kundi's statement was acted upon by Barrister Saif Kar

ایک نیوز:گورنرفیصل کریم کنڈی کےبیان پرمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےردعمل دیتےہوئےکہاکہ گورنر فیصل کریم کنڈی کبھی پنجاب اور کبھی سندھ سے نمودار ہوتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ فیصل کریم کنڈی گورنر بننے کے بعد خیبر پختونخوا میں کم سندھ اور پنجاب میں زیادہ دکھائی دیتے ہے، اٹک پار بیٹھ کر خیبر پختونخوا پر تنقید کرتے ہیں، گورنر کو واقعی یونیورسٹیوں کی فکر ہے تو وزیراعلیٰ گنڈاپور سے بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں، پنجاب اور سندھ کے شہروں سے میڈیا پر نمودار ہوکر بیان بازی سے کچھ نہیں ہوتا۔

بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ گورنر کی خدمت میں عرض ہے کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں تیسری بار حکومت بنائی ہے،یہ حکومتیں کارکردگی کے بل بوتے پہ بنائی ہے، خیبر پختونخوا کی عوام ایک سے زیادہ مواقع کسی بھی پارٹی کو نہیں دیتی ہے، پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیاں خیبر پختونخوا میں قصہ پارینہ بن چکے ہیں، گورنر صحت کارڈ کی اہمیت ان سے پوچھے جسکا علاج ہوا ہے، آپکی لیڈر شپ سردرد کے لئے بھی دبئی اور لندن جاتے ہیں۔