ایک نیوز: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی و چیئرمین ژو ژاؤجیانگ نے شینزن میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت اور پاکستان میں 4شعبوں موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء اور پاکستان کے چین میں سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ مل کر جلد ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کہ فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانشیئن ہولڈنگز کو پاکستان میں مقامی سطح پر اشیاء تیار کرکے انکی پاکستان سے بیرونِ ملک برآمدات کرنے کی دعوت دی ہے۔