عیدقربان کی آمد،انتظامیہ متحرک 

Jun 05, 2024 | 11:30 AM

ایک نیوز:عیدقربان کی آمد،لاہورکی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔مویشی منڈیوں کےدورےاورانتظامات کاجائزہ لیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مویشی منڈیوں کے دورے کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے سگیاں نزد سوئی گیس سوسائٹی آفس سگیاں روڈ پر مویشی سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے ایل ڈے ای سٹی میں قائم مویشی سیل پوائنٹ کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔ 

افسران نے مویشی منڈیوں میں صاف پینے کے پانی ،بیٹھنے کے انتظامات، صفائی، لائٹس کی تنصیب اور پارکنگ کا جائزہ لیا ۔
ڈی سی رافعہ حیدرکاکہناہےکہ تمام عارضی سیل پوائنٹس میں جانور خریداری آنے والوں کے لئے بیت الخلاء، ماسک کی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہر میں غیر قانونی سیل پوئنٹ قائم کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، عارضی مویشی منڈیوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں