ایک نیوز:ملک بھرمیں بجلی کےشارٹ فال میں مزیداضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار688میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 312 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کےمطابق پن بجلی سے 6ہزار780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 875 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار223 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کےمطابق سولر پاور پلانٹس سے192بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔