ایک نیوز:مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پہلےمیچ سےقبل ہی پاکستانی ٹیم کوبڑادھچکالگ گیا،قومی آل راونڈر عماد وسیم امریکاکےخلاف میچ سےباہرہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا پہلا میچ جمعرات کو امریکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ عماد وسیم پسلی میں تکلیف کے باعث امریکا کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے قبل نیٹ پر بیٹنگ کے دوران عماد وسیم کودائیں جانب پسلی میں تکلیف ہوگئی تھی ۔ توقع ہے کہ عماد وسیم 9 جون کو نیویارک میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہونگے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے اپنے پہلے میچ کے لیے ڈیلس میں دو حصوں میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا ۔
امریکااور ویسٹ انڈیز میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل میزبان امریکا کے خلاف ڈیلس میں کھیلے گی۔قومی شاہینوں نے اپنا آخری پریکٹس سیشن دو حصوں میں مکمل کیا جس میں بلے بازوں نے انڈور جبکہ باولرز نے آوٹ ڈور پریکٹس کی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میزبان امریکا نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دے رکھی ہے۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ۔