9مئی واقعات میں ملوث 18 اساتذہ معطل

9مئی واقعات میں ملوث 18 اساتذہ معطل
کیپشن: 18 teachers involved in May 9 incidents suspended

ایک نیوز : سربراہ پی ٹی آئی  کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے والے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 18 اساتذہ کو معطل کردیا۔
ضلعی ایجوکیشن آفیسر دیر نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کی اور انہیں برطرف کیا۔

 ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں بھی مذکورہ اساتذہ کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ویڈیوز میں بھی انکی شکلیں نظر آئیں ہیں۔