ایک نیوز : موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کاکہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے سبب 10 یا 11جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کےسائیکلون بن سکتا ہے۔ اس طوفان سے سندھ ،بلوچستان کی ساحلی پٹی اور عمان اورگجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔
جواد میمن کے مطابق سائیکلون کا نام بنگلا دیش کےتجویز کردہ لفظ 'بائے پر جوائے' رکھا جائے گا جس کا مطلب تباہی کے ہیں۔
محکمہ موسمیات کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بن گیا، لو پریشرایریا کل شام کوایک درجہ مزید شدت اختیارکرنے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب اورجنوب مغرب میں 1550 کلومیٹر کی دوری پرہے جو ڈپریشن میں تبدیل ہونے کے بعد شمال مغرب کی جانب بڑھے گا، پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو ہوا کے کم دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔