ہائیپر لوپ ٹیکنالوجی سےجدہ سے مکہ کا سفر 5 منٹ میں ممکن

Jun 05, 2023 | 21:47 PM

ایک نیوز :ریاض سے جدہ تک کا یہ سفر صرف ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہوسکے گا۔جلد ہائیپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہی ہوگا ۔
ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی ورجن ہائپر لوپ برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب سعودی عرب میں جدہ سے مکہ اور مکہ دے جدہ تک کا سفر پانچ منٹ کت کے معمولی وقت میں ممکن کرنے کے لیے تیار ہے ۔ جبکہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے جدہ تک کا یہ سفر صرف ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہوسکے گا۔

پائیپر لوپ ون امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذرایعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہائیت آسان اور کم وقت میں طے ہوسکے گا ۔ امریکی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر ایک ہزار اٹھہتر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک کیپسول نما ٹرین میں سفر کرسکیں گے ۔

کمپنی کی طرف سے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر کا بھی یقین دلایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ نامی متحدہ عرب امارات کی لوجیٹکس کے سی ای او نے بتایا ہے کہ دوہزار تیس تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائیگا ۔ ہائیپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہی ہوگا ۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے ریاض سے جدہ کا سفر صرف 46 منٹ میں ہوسکےگا جبکہ ریاض سے دبئی کا صفر صڑف 51 منٹوں میں ہوسکے گا ۔

مزیدخبریں