اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان

Jun 05, 2023 | 21:03 PM

ایک نیوز : اینڈرائیڈ 14 کے حتمی ورژن میں فون کی بیٹری کی صحت کے متعلق فیچر شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
 کیلیفورنیا: اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں آئی او ایس کی طرح بیٹری کی صحت کے متعلق معلومات فراہم کرنے کا فیچر موجود نہیں ہے۔تاہم، اینڈرائیڈ کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے مستقبل قریب میں فیچر شامل کیا جائے گا۔

سابق ایکس ڈی اے-ڈیویلپرز کی ای آئی سی مشال رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ گوگل نے اینڈرائیڈ 14 کے بِیٹا ورژن میں کچھ نئے بیٹری منیجر اے پی آئیز شامل کیے ہیں۔

ان اے پی آئیز میں دو پبلک اے پی آئیز ہیں جو بیٹری کی چارجنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔ جبکہ باقی سسٹم اے پی آئیز ہیں جو ڈیوائس کے بننے کی تاریخ، پہلی بار استعمال کی تاریخ، چارجنگ پالیسی اور صحت کے متعلق رپورٹ دیں گے۔

  فی الحال یہ اے پی آئیز صرف ان پکسل ڈیوائسز میں چل رہے ہیں جن میں اینڈرائیڈ 14 بِیٹا 2 یا اس سے نیا آپریٹنگ زیرِ استعمال ہے۔

مزیدخبریں