ایک نیوز :ایران نے کل سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ریاض میں ایرانی سفارتخانہ منگل کو کھول دیا جائے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کو جدہ میں ایرانی قونصل خانہ اور او آئی سی دفتر بھی دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ایران گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کرچکا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کئی برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مارچ میں ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی چین کی معاونت سے ہوئی ہے۔