ایک نیوز :پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے جس پراجیکٹ کے اختتام پر ان کی موت ہوتی ہے اور وہ ڈرامہ ہٹ ہوجاتا ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ڈرامے جانِ جہاں کا اسکرپٹ ان کی مرضی کے مطابق ہے، جیسا وہ کام کرنا چاہتے تھے یہ بالکل ویسا ہی ہے۔پروڈیوسر ثنا شاہنواز کا شکریہ گزار ہوں کہ انہوں نے میرے تحفظات کا خیال رکھا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ماضی کی معروف آن اسکرین جوڑی، اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔