فریال تالپور کا میئرکراچی کے امیدوارمرتضیٰ وہاب کیلئےنیک خواہشات کااظہار 

فریال تالپور کا میئرکراچی کے امیدوارمرتضیٰ وہاب کیلئےنیک خواہشات کااظہار 
کیپشن: Faryal Talpur's best wishes for Karachi Mayor Murtaza Wahab

ایک نیوز :پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے میئرکراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے میئر کراچی کے لیئے پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی ۔مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزد ہونے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔مرتضیٰ وہاب نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا 

فریال تالپور نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد ہونے پر مبارک باد دی، نیک خواہشات کا اظہار اور دعائیں دیں۔

فریال تالپورکاکہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیاتی ادارے حقیقی معنوں میں شہرِ قائد کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں گے۔مرتضیٰ وہاب ایک ںظریاتی اور جفاکش جیالا ہے، میٹروپولیٹن سٹی کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔یقین ہے، مرتضیٰ وہاب نئی ذمیداریاں احسن انداز سے نبھائیں گے اور اہلیانِ کراچی کے دل جیتیں گے۔