صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت

صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت
کیپشن: Instructions to utilize resources for the recovery of journalist Imran Riaz

ایک نیوز :ایڈیشنل آئی جی آپریشنر پنجاب شہزادہ سلطان کاکہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض کی گمشدگی پر بازیابی ،تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-05/news-1685972822-2044.mp4

سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر شہری عمران ریاض کی گمشدگی بارے اہم اجلاس ہوا۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے اجلاس کی صدارت کی ۔ورکنگ گروپ کے تمام ممبران اور حساس اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں نے عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں عمران ریاض کی گمشدگی اور بازیابی کے حوالے سے تمام ممکنہ پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں سی ٹی ڈی کو مختلف ذرائع سے حاصل انفارمیشن کی بنیاد پر عمران ریاض کی بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی ہدایت کی گئی ۔

 ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کاکہنا تھا کہ عمران ریاض کی تلاش اور بازیابی کیلئے صوبہ بھر میں انٹیلی جنس کو مزید متحرک بنایا جائے ۔سپیشل برانچ تمام ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق گمشدہ شہری کی بازیابی میں دیگر اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کرے ۔عمران ریاض کی تلاش کے حوالے سے ورکنگ گروپ منسٹری آف ڈیفنس کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطے میں ہے۔  گمشدہ شہری کی تلاش یقینی بنانے کیلئے انکے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی تجزیہ کیا جائے ۔