سکولز میں ثمرکیمپ لگانے پرپابندی،چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

 سکولز میں ثمرکیمپ لگانے پرپابندی،چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل
کیپشن: Ban on setting up summer camps in schools, teams formed for checking

ایک نیوز :محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے موسم گرماکی تعطیلات میں سکولز میں ثمرکیمپ لگانے پرپابندی عائد کردی گئی۔چیکنگ کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کاکہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز اور اکیڈمیز میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپ اور امتحانات کی اجازت نہیں ہوگی ۔چیکنگ کیلئے  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، 12 ڈپٹی ڈی ای اوز اور 50 اے ای اوز پر مشتمل تحصیل اور مرکز کی سطح پر  ٹیمیں تشکیل  دیں جو  روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گی۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کامزید کہنا تھا کہ ٹیمیں ضلع لاہور میں اپنے علاقوں کا دورہ کریں گی اور اگر کوئی سکول یا اکیڈمی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس ادارے کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے گی ۔ سکولز میں ہر طرح کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیںوں پر مکمل پابندی ہوگی ۔والدین کو اگر کسی قسم کی شکایت ہو تو وہ سی ای او ایجوکیشن آفس کے شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں۔