امریکی اور بھارتی وزرا دفاع کی ملاقات، مشترکہ مشقوں ،ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق

indo us defence ministers meet
کیپشن: indo us defence ministers meet
سورس: google

ایک نیوز : امریکا اور بھارت میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے وزرا دفاع کی نئی دہلی میں ملاقات، مشترکہ مشقوں اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق دفاعی امور سے متعلق بات چیت کے لیے امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی یہ ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب رواں ماہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات اور دفاعی تعاون میں اضافے کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈو پیسیفک خطے میں بھارت اور امریکہ کی شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اسے مضبوط بنانے کے لیے ہم مل کر کام کررہے ہیں۔

اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے، مشترکہ مشقوں اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے