پاکستان اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز 11 جون کو  ہوں گے

 پاکستان اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز 11 جون کو  ہوں گے
کیپشن: The trials of Pakistan Athletics Team will be held on June 11

ایک نیوز :ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان اتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز 11 جون کو لاہور میں ہونگے، منتخب ٹیم اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ملک کی نمائندگی کریگی۔

 قومی اتھلیٹکس ٹیم  کے انتخاب کےٹرائلز میں 100 میٹر، چار سو میٹر مینز اور ویمنز کے لئے ٹرائلز ہوں گے۔ لانگ جمپ، جیولن تھرو کے بھی ٹرائلز ہوں گے۔ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ 12 سے 16 جولائی تک تھائی لینڈ میں ہوگی۔