ایک نیوز :کاروباری ہفتےکے پہلے روز عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہو گئے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1ہزار روپے کمی کے بعد 2لاکھ 30ہزار 400روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 97 ہزار531روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا8 ڈالرز کمی سے فی اونس سونا 1940 ڈالرپر آگیا۔