ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی اونچی اڑان،8روپے مہنگاہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/SRvYxb5tUY#SBPExchangeRate pic.twitter.com/OWkEpmoMz5
— SBP (@StateBank_Pak) June 5, 2023
ملک بھر میں دوبارہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8روپے مہنگا ہو کر 308روپے پربند ہوا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 51پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 285.68 سے بڑھ کر 286.19 پر بند ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر پراچا کے مطابق جن لوگوں نے 310 روپے پر ڈالر خریدا تھا وہ اسے فروخت نہیں کر رہے بلکہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عالمی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کے لیے بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت کی حکمت عملی کی وجہ سے 10 سے 20 روپے تک کم ہونے چاہیے تھے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی کی واپسی ہوئی ہے ، بڑھوتری کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم اس دوران سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا اور دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا شروع ہو گئے جس کے باعث معمولی مندی نے ڈیرے ڈال لیے۔
صبح بارہ بجے تک انڈیکس میں ایک موقع پر تیزی محض 36.8 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی، دوپہر دو بجے تک بڑھوتری 73.9 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 314.96 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کے باعث 0.76 فیصد کے کاروبار میں بہتری آئی اور 100 انڈیکس 41667.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران 8 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 663 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔