یاسمین راشد کوغیرقانونی طورپر کیس سے ڈسچارج کیاگیا،عطاتارڑ

Jun 05, 2023 | 17:52 PM

ایک نیوز:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کاکہنا ہے کہ سانحہ9مئی کوسیاہ دن کے طورپریاد رکھاجائے گا۔یاسمین راشد کوغیرقانونی طورپرڈسچارج کیاگیا۔یہ کہنا غلط ہے کہ نام ایف آئی آر میں نہیں تھا۔ایف آئی آرکے دوسرے صفحے پر یاسمین راشد کانام تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ  کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رہنماتحریک انصاف یاسمین راشد کو عدالت کی طرف سے ریلیف دیاگیا۔یاسمین راشد کی کورکمانڈرہاؤس کے قریب موجودگی فرانزک میں بھی ثابت ہوئی۔ویڈیوزمیں بھی یاسمین راشد کو صاف طورپردیکھاگیا۔ڈسچارج کرنےکی اتنی جلدی تھی کہ فرانزک رپورٹ کا بھی انتظارنہیں کیاگیا۔عدالت نے غیرقانونی طورپریاسمین راشد کو کیس سے ڈسچارج کیا۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ عدلیہ کے کچھ ذمہ داروں کی جانب سے سانحہ9مئی کے ملزمان کو تحفظ دیاگیا۔9مئی کی تمام کارروائی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔شرپسند وں کی جانب سے شہداکی یادگاریں تباہ کی گئیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ پرویز الٰہی  کیخلاف اربوں کے کرپشن کیس ثابت ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں