سندھ میں پیپلز پارٹی کے میئر ، ڈپٹی میئرز، چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

Jun 05, 2023 | 16:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے الیکشن کیلئے  چیئر مین، ڈپٹی چیئر مین، میئر اور ڈپٹی میئر کیلئےامیدواروں کا اعلان کر دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو  نے پریس کانفرس کرتے ہوئےچیئر مین، ڈپٹی چیئر مین، میئر اور ڈپٹی میئر  کےالیکشن کیلئےامیدواران کا اعلان کیا۔ کراچی میں ٹاون چیئرمین کے امیدواروں کےناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی گڈاپ ٹاون میں چیئرمین کےلیے طارق بلوچ اور وائس چیئرمین جام جوکھیو ہونگے۔ملیر ٹاون میں جان محمد بلوچ چیئرمین امیدوار ہونگے،ابراہیم حیدری ٹاون میں چیئرمین کےلیے نذیر بھٹو امیدوار ہونگے۔اورنگی ٹاون سےجمیل ضیا چیئرمین امیدوار ہونگے، منگھوپیر ٹاون سےچیئرمین کےلیےنواز بروہی امیدوار ہونگے۔

بلدیہ ٹاون سےچیئرمین کےلیےعبدالکریم آسکانی امیدوار ہونگے ماڑی پور ٹاون سےہمایوں محمد چیئرمین امیدوار ہونگے مورڑو میر بحر ٹاون سے علی اکبر چیئرمین کےامیدوار ہونگے۔مرتضی وہاب میئر کراچی کےامیدوار ہونگے سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر کراچی کےامیدوار نامزد ہوئے ہیں۔

سہراب گوٹھ ٹاون کےلیےلالہ عبدالرحیم چیئرمین کےامیدوار نامزد  ہوئے ہیں،چنیسر ٹاون سےفرحان غنی چیئرمین کےامیدوار ہونگے، فرحان غنی سعید غنی کےبھائی ہیں۔ صفورہ ٹاون کےلیےراشد خاصخیلی چیئرمین کےامیدوار نامزد کورنگی ٹاون میں چیئرمین کےامیدوار نعیم شیخ ہونگے۔

ضلع کونسل سکھر چیئرمین کےلیےکمیل شاہ امیدوار ہونگے، نثا ر کھوڑو کمیل شاہ وزیر بلدیات ناصرشاہ کےبیٹےہیں میئر سکھر کےلیےارسلان اسلام شیخ امیدوار ہونگے۔

میئر حیدرآباد کےلیے کاشف شورو پی پی کے امیدوار ہونگے اور ڈپٹی میئر حیدرآباد کےلیے صغیر قریشی امیدوار ہونگے۔ضلع کونسل ٹنڈومحمد خان میں قاسم علی شاہ چیئرمین کےامیدوار نامزد ہوئے ہیں۔

ضلع کونسل کشمور کےلیےگل محمد جکھرانی چیئرمین کےامیدوار ہونگے وائس چیئرمین کے لئے میر الطاف احمد کھوسو امیدوار ہونگے ۔چیئر مین ضلع کونسل قمبرشہداد کوٹ کیلئے قمر الدین گوپانک پی پی کے امیدوار ہونگے، اسران کو  وائس چیئر مین کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

گھوٹکی ضلع کونسل کےچیئرمین کےلیےبنگل مہر امیدوار ہونگے خیرپور ضلع کونسل چیئرمین کےلیےشیراز شوکت راجپر امیدوار ہونگے میونسپل کمیٹی خیرپور کےلیےیار محمد پھلپوٹو امیدوار ہونگے۔ضلع کونسل نوشہروفیروز میں سہیل عباسی چیئرمین امیدوار نامزد، نثار کھوڑو ضلع کونسل سانگھڑ میں علی حسن چیئرمین کےامیدوار ہونگے۔

چیئر مین ضلع کونسل شکارپور کیلئےذولفقار کماریو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے، انکے  ساتھ کامران وائس چیئر مین کیلئے نامزد امیدار ہونگے۔چیئر مین ضلع کونسل جیکب آباد کیلئےطاہر کھوسو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے،وائس چیئر مین کیلئےرضوان اڈھو نامزد امیدوار ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ میں چیئر مین اعجاز لغاری اور اسد اللہ بھٹو وائس چیئرمین ہونگے۔ لاڑکانہ سٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے محمد انور لوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔کندھکوٹ سے چیئرمین  کے لئے میر راشد اور  شیر محمد وائس کے امیدوار ہیں ۔

ضلع کونسل بدین کےلیےعلی اصغر ہالیپوتہ چیئرمین امیدوار ہونگے،  ضلع کونسل سجاول میں دانش ملکانی چیئرمین کےامیدوار ہونگے۔ ضلع کونسل ٹھٹھہ میں حمید پنہور چیئرمین امیدوار نامزد ہونگے۔گھوٹکی ضلع کونسل کےچیئرمین کےلیےبنگل مہر امیدوار ہونگے خیرپور ضلع کونسل چیئرمین کےلیےشیراز شوکت راجپر امیدوار ہونگے میونسپل کمیٹی خیرپور کےلیےیار محمد پھلپوٹو امیدوار ہونگے،

سانگھڑڈسٹرکٹ سے چیئرمین علی حسن  اور وائس چیئرمین جام ظہیر  کو نامزد کیا گیا ہے۔ٹنڈوآدم سے  چیئرمین کے لئے مرتضیٰ جونیجو اور وائس چیئرمین ملک ذوالفقار پی پی کے امیدوار ہونگے۔شہدادپور سے چیئرمین کے لئے  علی مرتضیٰ، وائس چیئرمین  لقمان راجپوت ہونگے۔

قاضی رشید میئر بےنظیر آباد کےامیدوار ہونگے، ضلع کونسل بےنظیر آباد میں علی اکبر جمالی ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین کےامیدوار ہونگے۔ضلع کونسل میرپورخاص میں انور تالپور چیئرمین کے لئے امیدوار نامزد میئر میرپورخاص کےلیےعبدالروف غوری امیدوار نامزد  ہوئے ہیں۔ضلع کونسل تھرپارکر غلام حیدرسمیجو چیئرمین کے امیدوار ہونگے کملا بھیل ڈسڑکٹ کونسل تھرپارکر میں وائس چیئرمین کی امیدوار ہونگی۔میونسپل کمیٹی قمبر کے چیئر مین کیلئےریحان چانڈیواوروائس چیئر مین کیلئےنور محمد بروہی کو امیداور نامزد کیا گیاہے۔

بلاول بھٹو زرداری نےمرتضیٰ وہاب کو میئر کا امیدوار بننے پر مبارکباد دی۔

نثار کھوڑو کے ہمراہ میر اعجاز جکھرانی، سعید غنی، عاجز دھامرہ نعمان شیخ جاوید ناگوری و دیگر بھی موجود ہیں۔ نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کا سوچ رہا ہوں جو ایک سال سے انتظار کر رہے تھے،ڈیلے ہوتے رہے اور انتظار کرتے رہے۔سندھ میں لگ بھگ 16 سو ٹائون کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز ہیں،مخصوص نشستوں کا معاملہ تھا وہ بھی ہوا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں انہوں نے ایک نئی چیز متعارف کروائی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے یوتھ ، معذور کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈر کی بھی نمائندگی رکھی ہے۔ایک ماہ کی کوشش اور مشاورت کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔آج پاکستان میں دیکھیں تو کے پی کے، بلوچستان میں بھی الیکشن فیزز میں ہوا اور سندھ میں ہوا،15 جون کو میئر کا بھی انتخاب ہو جائے گا لیکن ایک صوبہ ہے جہاں الیکشن نہیں ہوا۔

نثار کھوڑو  نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ الیکشن سےمحروم رہا،سب سے پہلے میں اپنی تنظیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔پورے سندھ سے تمام ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کی ہے،تنظیم نے سرخرو کیا آج پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔ہم نے ایک اور قانون بھی بنایا کہہ نان الیکٹڈ بھی الیکشن لڑ سکتا ہے  لیکن شرط یہ ہے کہہ وہ چھ ماہ میں اپنے آپ کو کسی حلقے سے الیکٹ کروائے۔

مزیدخبریں