سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون سپریم کورٹ میں چیلنچ

 سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون سپریم کورٹ میں چیلنچ
کیپشن: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون سپریم کورٹ میں چیلنچ

ایک نیوز: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون سپریم کورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاض حنیف راہی نے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نئے قانون کو کلعدم قرار دیا جائے،آئینی درخواست میں وفاق وزرات پارلیمانی امور اور وزرات قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون آئین سے متصادم ہے پارلیمنٹ عمومی قانون سازی دے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔قانون کو آئین سے متصادم قرار دے کر خراج کیا جائے۔