ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کےسابق وفاقی وزیر چودھری نوریز شکور، رانا نذیر ،سابق ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا نذیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ اور سب پاکستانی ہیں،پاکستان لا الہ الااللہ کے بنیاد پر بنا،فوجی ہماری حفاظت کرتا ہے،ایک شہید کا خون پورے خاندان کے خون سے بہتر ہوتا ہے،9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
رانا نذیر نے کہا کہ جس پارٹی نے یہ سب کچھ کیا اس پر شرمندہ ہو ،ہماری افواج کو شکست ہو جائے یہ انڈیا کا منصوبہ ہے،میں نے غلطی کی تھی جب میں نے تحریک انصاف جوائن کی،پی ٹی آئی نے 9 مئی کو کیا ہے وہ دشمن بھی کر سکتا ہے،ہم جس کو خدا حافظ کہتےہیں اسی کے بارے میں غلط بات نہیں کرتے،پاکستان ہیں تو ہم ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی ملوث ہیں،مجھے عمران خان نے خود دعوت دی تھی۔
رانا نذیر نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا آپ آئیں ریاست مدینہ بنائیں،میں اپنے دوستوں سے مشاروت کے بعد یہ اعلان کر رہا ہو،میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست پر بات نہیں کرتا،میں اگلے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کروں گا۔
دوسری جانب ساہیوال سے پی ٹی آئی کی انتہائی اہم وکٹ بھی گر گئی،سابق وفاقی وزیر چودھری نوریز شکور بھی سیاست سے ریٹائرڈ ہوگئے۔حلقہ این اے 141 سے چودھری نوریز شکور نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر چودھری نوریز شکور نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 13سال قبل پی ٹی آئی جوائن کی سوچا تھا کہ ملک ترقی کرے گا،9مئی کا سانحہ بدترین ہےاور سیاست کا سیاہ ترین باب ہے،شہداء کے لواحقین خون کے آنسو رو رہے ہیں،جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا فوج کو ہی بلایا گیا،کورونا کے دنوں میں فوج نے بہت کام کیا،موجودہ سیاسی حالات دیکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
بھکرپی پی 91سے سابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی غضفر عباس چھینہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سابق ا یم پی اے غضفر عباس چھینہ کاکہنا تھا کہ سانحہ9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پاک فوج کی وجہ سے ہی ملک میں امن قائم ہیں۔پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-05/news-1685962263-1242.mp4