بجٹ 2023/24: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، وزارتوں سے تجاویز طلب

بجٹ 2023/24: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، وزارتوں سے تجاویز طلب
کیپشن: Budget 2023/24: Important meeting chaired by the Prime Minister, proposals from ministries sought

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔ جس کیلئے وزارت خزانہ ، وزارت منصوبہ بندی، وزارت اقتصادی امور ڈویژن سمیت تمام متعلقہ وزارتوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ 2023-2024کے حوالے سے تیار تجاویز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ وفاقی بجٹ کے خدوخال پیش کرےگی۔ ایف بی آر اپنے محصولات کے حوالے سے تجاویز پیش کرےگا اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی پی ایس ڈی پی کی تفصیلات پیش کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023.24  کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں وزیراعظم شہباز شریف مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو مختلف شعبہ جات  میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے رکھی گئی رقوم ،جاری اور سست منصوبوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونیوالے اجلاس میں بجٹ تیاریوں کی رپورٹ اور اعداد وشمار پیش کیے جائیں گے۔ وزیراعظم بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اہم تجاویز بجٹ میں شامل کروائیں گے۔ وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کی رہنماؤں کی بھی ملاقاتیں ہوں گی۔