ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کیلئے 70 کروڑ کی گرانٹ منظور

اسحاق کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا، 50 ارب روپے کی گرانٹ مںظوری کا امکان
کیپشن: The meeting of ECC under the chairmanship of Ishaq will be held today, there is a possibility of approving a grant of 50 billion rupees.

ایک نیوز :اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لیے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

 وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں گرانٹ کی منظوری دی گئی جو ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو گی۔ریڈیو پاکستان کے لیے 36 کروڑ روپے جبکہ اے پی پی کے لیے 34 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کے پنشرز کا مسئلہ 3 سے 4 روز میں حل کیا جائے۔