اودھیش رائے قتل  کیس:  مختار انصاری  کو عمر قید کی سزا

Jun 05, 2023 | 14:28 PM

 ایک نیوز: بھارت کی باندہ جیل میں بند مختار انصاری کو  وارانسی کی خصوصی عدالت نے 32 سال پرانے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں مختار انصاری سمیت پانچ لوگ ملزم ہیں۔

مختار انصاری 5 دفعہ مہو صدر کی نشست سے ایم ایل منتخب ہوچکے ہیں تاہم 2022 میں انہوں نے اتر پردیش اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا جس پر ان کے بیٹے عباس انصاری نے ایس بی ایس پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا  اور نشست جیتی تھی۔

 مقتول ودھیش راج کانگریس لیڈر اجے رائے کے بھائی  تھے ۔ ودھیش راج کو 3 اگست 1991 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تب اودھیش راج اپنے چھوٹے بھائی اور موجودہ کانگریس لیڈر اجے رائے کے گھر کے باہر کھڑے تھے۔ اسی وقت وہاں ایک ماروتی وین آئی اور بہت سے لوگ اس وین سے باہر نکلے۔ ان لوگوں نے اودھیش رائے پر گولی چلائی۔ گولیوں کی آواز سے اردگرد کا پورا علاقہ گونج اٹھا تھا۔

عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے اجے رائے نے کہا، 'ان کا 32 سال کا انتظار آج ختم ہونے والا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا'۔ ادھر فیصلے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پورے کورٹ کمپلیکس کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں