ایک نیوز: عید قربان کے موقع پر ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر جانوروں کے نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عید قربان پر جانوروں کو لپمی سکن،کانگو بخار اور منہ کھر جیسی خطرہ بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیئے محکمہ لائیو سٹاک نے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک نے موٹروے پولیس، ہائی وے پولیس اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں سے مدد مانگ لی ہے.
پنجاب بھر میں ضلع کی سطح پر چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی اورمحکمہ لائیو سٹاک کا عملہ چوبیس گھنٹے چیک پوسٹ پر موجود ہوگا۔چیک پوسٹ پر موجود محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ موٹروے پولیس ٹال پلازہ پر محکمہ لائیو اسٹاک کی عملہ کی مدد کرے گی ویکسینشن سر ٹیفکیٹ کے بغیر کوئی جانور ٹرک میں لوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔
ویکسینشن سر ٹیفکیٹ کے بغیر جانور ضلع میں اور نہ ہی جانور منڈی میں بھی داخل نہیں ہوسکے گا۔منڈیوں میں بیمار جانوروں کے قرطینہ کے لئے الگ کمیپ لگائے جائیں گے بیمار جانوروں کو ہسپتال لے جانے کے لئے ایمولنس کا انتظام کیا جائے گابیمار جانوروں کے علاج کے لئے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی