بغیرکسی دباؤ کے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتا ہوں، شہزاد اعوان

Jun 05, 2023 | 12:51 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا سندھ سے بھی صفایا ہونے لگا۔ پنجاب اور کے پی سے 100 سے زائد افراد کے اعلان لاتعلقی کے بعد اب رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی پریس کانفرنس کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ان کا تعلق میانوالی سے ہے اور وہاں بھی بہت سے شہداء ہیں۔ وہ خود 20 سال سے پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور ان کی پوری برادری عمران خان کو سپورٹ کرتی تھی۔ 

انہوں ںے بتایا کہ ان کی سیاست کی بنیاد پی ٹی آئی تھی اور وہ اسے چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی اسی روز مذمت کی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ان کے آبائی شہر میانوالی میں ایم ایم عالم کےطیارے کو نقصان پہنچایاگیا۔ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ ایسی سزا ملےکہ کوئی ملک دشمن آئندہ ہمت نہ کرسکے۔

انہوں ںے اعلان کیا کہ بغیر کسی دباؤ کے وہ آج تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ آخر میں انہوں ںے پھر مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد اور ان کے پیچھے جو ہاتھ ساتھ اسے سامنے آنا چاہیے۔ پر تشدد واقعات میں ملوث تمام افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

مزیدخبریں