ہائیکورٹ نےبابراعوان کی حفاظتی ضمانت میں 10 روز کی توسیع کردی

Jun 05, 2023 | 12:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بابراعوان کی حفاظتی ضمانت میں 10 روز کی توسیع کردی اور سینئر وکیل کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بابراعوان کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بابراعوان کی حفاظتی ضمانت میں 10 روز کی توسیع کردی اوربابراعوان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

سرکاری وکیل نے کہاکہ کیسز کی تفصیلات آئندہ سماعت تک فراہم کردیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں