ایک نیوز: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سستا علاج عوام کا بنیادی حق ہے لیکن ڈاکٹرز نے غیر قانونی طور پر ہڑتال کردی ہےجس سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کی بھی استدعا کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔