غیر ملکی سفر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی سفر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ایک نیوز: ایف بی آر نے غیر ملکی دورے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں جس میں غیر ملکی دورے کرنے والے فائلرز و نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دورے کرنے والے نان فائلز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ فائلر کے مقابلے میں نان فائلز انٹر نیشنل وزیٹرز پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بزنس اور کلب کلاس کے انٹرنیشنل ائیرٹکٹس پر پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔

ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کروانے کا اختیار  بھی صوبوں سے واپس لینے کا امکان ہے۔ ریورس چارج میکانزم ایک پیچیدہ نظام ہے جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے چوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل سروسز پر ود ہولڈرز ایف ای ڈی سے بچنے کیلئے خود کو آخری صارف نہیں سمجھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملٹی نیشنل کارپوریشنز پاکستان میں ٹیکس سے بچنے کیلئے پیچیدہ ڈھانچے کا استعمال کرتی ہیں. ایف ای ڈی وصولی کے اختیار سے وفاقی حکومت ان کارپوریشنز پر ٹیکس لگانے کے قابل ہوگی۔