بلاول بھٹو کی عراقی صدر سے ملاقات، موجودہ تعلقات پر اظہار اطمینان

بلاول بھٹو کی عراقی صدر سے ملاقات، موجودہ تعلقات پر اظہار اطمینان
کیپشن: Bilawal Bhutto's meeting with the Iraqi President expressed his satisfaction on the current relations

ایک نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات بغداد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور عراق  کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔

دریں اثناء بلاول بھٹو نے عراقی وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہیں عراق کا دورہ کرکے خوشی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی بڑی تعداد ہرسال عراق آتی ہے۔ مشکل وقت میں دونوں ممالک نےایک دوسرے کا ساتھ دیا۔امید ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔

قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کے ساتھ بغداد میں ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات سمیت تعاون کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔ 

وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ 

اس سے قبل پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بغداد آمد کے موقع پر عراقی نائب وزیرخارجہ محمد حسین بحرالعلوم، پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور سفارتخانے کے اہلکاروں نے استقبال کیا۔ 

یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر عراق کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں وزراء خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی جائیں گے۔