ایک نیوز: سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان لاہور میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سردار ایاز صادق سے ان کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم سردار محمود صادق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
یاد رہے کہ سردارایاز صادق کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے۔