عالمی یومِ ماحولیات کامقصد اس ضمن میں مسائل کی آگہی دیناہے:سربراہ پاک بحریہ

عالمی یومِ ماحولیات کامقصد اس ضمن میں مسائل کی آگہی دیناہے:سربراہ پاک بحریہ
کیپشن: عالمی یومِ ماحولیات کامقصد اس ضمن میں مسائل کی آگہی دیناہے:سربراہ پاک بحریہ

ایک نیوز: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ عالمی یومِ ماحولیات کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ اور اسے درپیش مسائل کی آگہی دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ماحولیات کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا عنوان ’پلاسٹک آلودگی کا حل‘ ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ ہر سال عالمی سطح پر 400 ٹن سے زائد پلاسٹک تیار کیا جا رہا ہے۔پلاسٹک کا 19 سے 23 فیصد جھیلوں، دریاؤں اور سمندروں میں شامل ہو جاتا ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزید کہا ہے کہ پلاسٹک جلنے کے بعد زہریلے دھویں میں تبدیل ہو کر کرۂ ارض کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔پاک بحریہ آبی ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،ان اقدامات میں بندرگاہ کی صفائی، علاقوں میں ریڈ بیڈ پلانٹس کا قیام اور شجر کاری مہمات شامل ہیں۔