ایک نیوز: جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہاکی فیملی میدان میں آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جونیئر ایشیا کپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کا خاور انور خواجہ نے پہل کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
خاور انور خواجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے گولڈ میڈل جیتنے پر اپنی ٹیم کے لیئے کیش انعام کا اعلان کیا تھا لیکن سلور میڈلسٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ایک پائی بھی ابھی تک اناونس نہیں کی گئی۔حکومتی اور سپانسرز کی بے رخی دیکھنے کے بعد ہاکی فیملی کے پلیٹ فارم سے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔