ایک نیوز: عازمین حج کیلئے خوشخبری۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعوی ایئرلائن کی پہلی پرواز جدہ ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ٹرمینل جدہ کے ذریعے سرکاری عازمین کی حج پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 340 عازمین لیے سعودی ایئر لائن کی پرواز SV3727 جدہ ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈی جی حج، قونصل جنرل جدہ، ڈائریکٹر حج مکہ اور انچارج جدہ ایئرپورٹ نے عازمین کا استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد سے آنے والے عازمین کو 8 بسوں کے ذریعے مکہ روانہ کیا گیا۔ 5 جون کو اسلام آباد اور ملتان سے مزید ایک ایک پرواز جدہ حج ٹرمینل پہنچے گی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج ایک ہزار 50 پاکستانی عازمین حج براستہ جدہ ایئرپورٹ مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ 6 جون کو 11 پروازوں سے مذید 3387 پاکستانی عازمین حج جدہ پہنچیں گے۔