کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Jun 05, 2023 | 11:29 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کاروباری ہفتہ کے آغاز کے ساتھ ہی انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کاروباری ہفتہ کے آغاز کیساتھ ہی ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ جس کےبعد ڈالر کی نئی قیمت  286 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 268پیسے کی قیمت پر بند ہوا تھا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر  5 روپے مہنگا ہو کر 305روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

دوسری جانب  کاروباری ہفتہ کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 236 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدمارکیٹ 41 ہزار 589 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔

مزیدخبریں