ایک نیوز: 9 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے ردعمل میں جناح ہاؤس لاہور پر شرپسندوں کے حملےکا ایک اور سرغنہ بے نقاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور حملے کے شرپسندوں میں سے علی رضا اوکاڑہ سے آیا تھا جو کہ اب قانون کی گرفت میں آچکا ہے۔
اپنے اعترافی بیان میں علی رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےسربراہ کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں،9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کورکمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے، منصوبہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت طےکیا گیا تھا، منصوبے میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری وغیرہ شامل تھے۔
علی رضا کے مطابق یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریرکانتیجہ ہے، تقاریر سے متاثر ہوکر ہم نے یہ سب کیا اور جلاؤگھیراؤ کاحصہ بنے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-05/news-1685944998-3305.mp4