پنجاب حکومت سےشاہ محمودکیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب

Jun 05, 2023 | 10:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے شاہ محمود کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے لاہور ہائیکورٹ  میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، خدشہ ہے کہ 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود کو گرفتار کرلے گی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائیں اور عدالت شاہ محمود کو 9 مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد پنجاب حکومت سے شاہ محمود کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کرلیں۔

مزیدخبریں