ایک نیوز: برطانوی شہر لندن میں ہزاروں سکھوں نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و جبر کے خلاف ریلی نکالی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے 1984 میں دربار صاحب امرتسر پر حملہ کیا تھا،اس حملے کو 39 سال مکمل ہونے پر سکھوں نے لندن میں یادگار مارچ اور ریلی کا اہتمام کیا۔مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں سکھوں نے شرکت کی جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔
مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ شرکا کی جانب سے گولڈن ٹیمپل پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور بھارت کی انتہا پسند حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ 1984 میں دربار صاحب امرتسر پر بھارتی فوج کے حملے میں سیکڑوں سکھ مارے گئے تھے۔ مظاہرین نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔