پاکستان:معدےمیں موجود بیکٹیریا کےخاتمےکےعلاج کیلئےگائیڈ لائنز جاری

Jun 05, 2023 | 10:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان میں معدے میں پائے جانے والے بیکٹیریا کے خاتمے کے علاج کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بیکٹیریا کے علاج کی گائیڈ لائنز پی جی ایل ڈی ایس اور انفیکشن ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان نے جاری کیں۔ٹریٹمنٹ گائیڈ لائنز پی جی ایل ڈی ایس کی سالانہ کانفرنس کے آخری دن جاری کی گئیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے بتایا ہے کہ ہیلیکو بیکٹر پائیلوری بیکٹیریا 70 فیصد سے زائد پاکستانیوں کے معدے میں ہوتا ہے۔پیدائش کے 24 گھنٹوں کے اندر ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگا کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے بتایا ہے کہ ہیلیکو بیکٹر پائیلوری کا علاج کافی مشکل اور مہنگا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اکثر خواتین مریض مرد ڈاکٹر سے علاج کرانے میں ہچکچاتی ہیں اس لیے معدے کے امراض کے علاج کے لیے خواتین ڈاکٹروں کی ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں