ایک نیوز: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب عثمان بزدار کے خلاف 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے پر تحقیقات کر رہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج نیب لاہور میں طلبی کا نوٹس لاہور اور ڈی جی خان میں ان کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا تھا۔
نیب نے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے طلبی پر عثمان بزدار اب تک 2 مرتبہ پیش ہوئے ہیں۔
عثمان بزدار نے تاحال ایسیٹ ڈکلیئریشن پروفارمہ پر مکمل تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں،نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبہ جات کی تفصیلات بھی 5 جون تک طلب کرلی ہیں۔