ایک نیوز: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بار رابطے کے باوجود سیسنا طیارے سے جواب موصول نہ ہونے پر ایف سولہ لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔ واشنگٹن میں لڑاکا طیاروں کی تیز آوازوں پر شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔امریکی حکام کا کہناہے کہ لڑاکاطیاروں نے چھوٹے طیارے کو نشانہ نہیں بنایا۔