ایک نیوز:لاہور کے علاقےگجر پورہ میں 2 نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16سالہ جاوید اور 24 سالہ ذیشان شامل ہیں۔ دونوں نوجوان 4 بجے سوئمنگ پول میں نہانے آئے اور ساڑھے 4 بجے ان کی لاشیں پانی میں تیرتی ہوئی نظر آئیں تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر کمشنرمحمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، پولیس نے متوفی ذیشان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔