دوسرا ون ڈے :سری لنکا نے افغانستان کو 132 رنز سے شکست دیدی

Jun 05, 2023 | 06:57 AM

ایک نیوز :دوسرے ون ڈے  میں سری لنکا نے افغانستان کو  132 رنز سےشکست دیدی۔

تفصیلات کےمطابق ہمبن ٹوٹا میں ہوم ٹیم کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، اوپنرز نسانکا 43 اور کرونا رتنے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس نے 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی،  سمارا وکرما نے بھی 44 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں نے اسکور کو 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 323 رنز تک پہنچا دیا۔
جواب میں افغانستان کی بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی، رحمان اللّٰہ 2 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابراہیم زادران نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ رحمت شاہ 36 رنز بنا گئے اور کپتان حشمت اللّٰہ نے 57 رنز بنائے۔اس کے بعد کوئی بیٹر اعتماد سے نہ کھیل سکا ٹیم اور پوری افغان ٹیم 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا نے میچ 132 رنز سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں