فیمینزم کی مضبوط آوازاور معروف مصنفہ چل بسیں

فیمینزم کی مضبوط آوازاور معروف مصنفہ چل بسیں
کیپشن: Author Ama Ata Aidoo, ‘an inspiration to feminists everywhere’, dies aged 81

ایک نیوز :فیمینزم کی مضبوط آوازاور مشہور مصنفہ، ڈرامہ نگارAma Ata Aidoo  اکیاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کےمطابق دی ڈائیلما آف دی گھوسٹ ،Our Sister Killjoy اور چینجز جیسے شاہکارادب کی خالق گھانا سے تعلق رکھنے والی فیمینسٹ ،مصنفہ اور ڈرامہ نگارAma Ata Aidooچل بسیں۔انہوں نے اپنے کام میں افریقی خواتین کی حالت کو دکھایا اور اس مغربی تصور کو رد کیاجس میں افریقی خاتون پست حال خاتو ن دکھایا گیا ۔
انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں وزیر تعلیم کے طور پر بھی خدمات انجام دیں لیکن جب وہ مفت تعلیم عام نہ کر سکیں تو استعفیٰ دے دیا۔
ایڈو نے اپنے ناولوں، ڈراموں اور نظموں کے لیے بہت سے ادبی ایوارڈز جیتے، جن میں 1992 کا کامن ویلتھ رائٹرز پرائز شامل ہے،یہ ایوارڈ ان کو چینجز کیلئے دیا گیا تھا ۔ان کے کئی ڈراموں کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے افریقی خواتین مصنفین کے کام کو فروغ دینے کے لیےباسم  فاؤنڈیشن بھی قائم کی۔