کار ساز کمپنی KIA کا پک اپ ٹرک لانے کا اعلان

کار ساز کمپنی KIA کا پک اپ ٹرک کیساہوگا؟
کیپشن: KIA to Launch New Competitor of Hilux

ایک نیوز: کوریاکی کار ساز کمپنی Kia نے  ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کے مقابلے میں پک اپ ٹرک مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایک حالیہ بیان میں Kia نے اعلان کیا کہ وہ ایک پک اپ ٹرک تیار کر رہی ہے جو 2024 میں لانچ کیا جائیگاجس پروجیکٹ کا کوڈ نام TK (Truck Kia) رکھا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں Kia کے ایک ترجمان نے پک اپ ٹرک کی ترقی کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ انتہائی مضبوط اور شاندار پراجیکٹ ہوگا ،Kia نے اپنے ڈیلرز کو یہ بھی بتایا کہ ٹرک ڈیزل انجن کیساتھ آئیگا۔4×4 کا یہ ٹرک سنگل اور ڈبل کیب دونوں ویریئنٹس میں دستیاب ہوگاتاہم Kia نے ٹرک کے ڈیزائن کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ Kia ٹرک Kia اور Hyundai کے 4 سلنڈر اور وی 6ٹربو ڈیزل انجن سے لیس ہو سکتا ہے۔ذرائع کےمطابقKia اس منصوبے کو ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن ابتدائی طور پر آسٹریلیا میں مانگ کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔