ایک نیوز :ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کا حجم 779 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 68 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر 2.41 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اپریل میں 35 ملین ڈالر مالیت کی ٹیلی کام مشینری درآمد کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 88 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ مارچ میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات 36 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو اپریل میں 4 فیصد کم ہو کر 35 ملین ڈالر ہو گئی۔