ایک نیوز :کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں نے پاکستان کا رخ کرلیا ۔ 2023 میں پاکستان میں کرپٹو ٹریڈنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’KuCoin‘ کی طرف سے کیے گئے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں میں سے 33فیصد تنخواہ لینے یا ادا کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی کو ترجیح دیتے ہیں۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 2023ءکے دوران پاکستان میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ”ان ٹو دی کرپٹو ورس: انڈرسٹینڈنگ پاکستانی کرپٹو انویسٹرز 2023‘ ‘کے عنوان سے شائع کیے گئے ان سروے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ 96فیصد بہتر مستقبل کی خواہش میں، 44فیصد دولت کے حصول کے لیے، 49فیصد سہولت کے لیے اور 33فیصد پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 46فیصد پاکستانی کرپٹو کرنسی کی خریدوفروخت کر رہے ہیں جبکہ 30فیصد پاکستانی کرپٹو کرنسی خرید کر ذخیرہ کر رہے ہیں۔یہ لوگ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود اسے فروخت نہیں کرتے۔ 29فیصد لوگ ایک دوسرے کو رقم ادا کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ 22فیصد لوگ ناقابل تبادلہ ٹوکن خرید رہے ہیں، جو کہ ڈیجیٹل اثاثہ ہوتے ہیں اور بلاک چین پر ریکارڈ کیے جاتے ہیں اورانہیں صرف مالک ہی ٹرانسفر کر سکتا ہے۔
کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں نے پاکستان کا رخ کرلیا
Jun 05, 2023 | 01:20 AM