ایک نیوز : یوگنڈا نے صومالیہ میں کچھ روز قبل افریقن یونین کے امن دستوں پر شدت پسندوں کے حملے میں یوگنڈا کے 54 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
یوگنڈا کے صدر یاوری مسووینی نے اپنے بیان میں کہا کہ صومالیہ کے دارالخلافہ قریب بولاماریر میں افریقن یونین کے امن دستوں کی رہائشی کیمپ پر شدت پسند جہادی تنظیم الشباب کے حملے میں یوگنڈا کے 54 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
صدر مسووینی کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد عالمی دہشتگرد تنظیم القائدہ سے منسلک شدت پسند جہادی تنظیم الشباب نے کیمپ پر قبضہ کر لیا تھا تاہم یوگنڈا کے فوجیوں نے کیمپ کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد تین ہے تاہم اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں یوگنڈا کے 54 اہلکار ہلاک ہوئے۔