مُردوں کیلئے خوبصورت ڈیزائن والے تابوت متعارف

Jun 05, 2023 | 00:32 AM

ایک نیوز :انگلینڈ میں میت سروس فراہم کرنے والی فرم ’گو ایز یو پلیز‘ لوگوں کی مرضی کے مطابق ڈیزائن کردہ تابوتوں کی پیشکش کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ اس پیشکش کا مقصد عوام میں موت کے موضوع پر بغیر کسی گھبراہٹ کے گفتگو کو آسان بنانا ہے اور اس سے متعلق ڈر کو دور کرنا ہے۔ کوئی بھی ایسا آئیڈیا جس سے کسی کے غم میں کمی آسکتی ہو، ایسے آئیڈیے کو مارکیٹ میں لانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

 تابوتوں کے ڈیزائنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلموں کے ڈیزائن بھی شامل ہیں جس میں اسٹار وارز ، گیم آف تھرونز ، دی واکنگ ڈیڈ اور ہیری پوٹر شامل ہیں۔

گو ایز یو پلیز کمپنی کی شاخیں انگلینڈ کے شمال مشرق میں اور اسکاٹ لینڈ کے ایڈینبرگ میں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں